اقوام متحدہ،15اکتوبر(یواین آئی)دنیا بھر میں ہرروز نمونیا اور اسہال سے
پانچ سال سے کم عمر کے 800سے زیادہ بچوں کی موت ہوتی ہے اور صرف صحیح طریقے
سے ہاتھ دھوکر ان بچون کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
ہاتھ دھونے کے عالمی دن(گلوبل ہینڈ واش ڈے) سے ایک دن پہلے
کل اقوام متحدہ
کے ادارے برائےبہبودواطفال(یونیسیف)کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق
پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی کمی کی وجہ سے ہر سال دنیا بھر میں
تین لاکھ بچوں کی اسہال سے موت ہوجاتی ہے۔ ان اموات کو صحیح طریقے سے ہاتھ دھوکر روکا جاسکتا ہے۔